اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلوی سینیٹر برقعہ پہن کر پارلیمان میں آ گئی،اراکین پارلیمنٹ نے کیا سلوک کیا؟وہ ہوگیا جس کا کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،حیرت انگیزواقعہ

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا (آئی این پی )آسٹریلیا میں دائیں بازو کی جماعت ون نیشن سے وابستہ ایک رکنِ پارلیمان سینیٹ میں برقعہ پہن آ گئیں۔پالین ہینسن ایوان میں اس وقت برقع پہن کر آ گئیں جب ان کی جماعت برقعہ پر پابندی عائد کرنے کے حق میں ووٹ دینا چاہتی تھی۔بظاہر اس اقدام کا مقصد برقعے کی طرف توجہ مبذول کروانا تھا، تاہم اٹارنی جنرل جارج برینڈس نے ان کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انھیں یہ باور کروایا کہ ان کا یہ اقدام مذہبی تنظیموں کو ناگوار گزر سکتا ہے۔

جب وہ سینیٹ میں آئیں تو حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔انھوں نے کہا کہ نہیں سینیٹر ہینسن، ہم برقعے پر پابندی نہیں لگا سکتے۔اپنے بیان میں سینیٹر ہنسن نے کہا کہ آج کل کے جدید آسٹریلیا میں عوامی مقامات پر چہرے کو پورا ڈھکنا بڑا مسئلہ ہے اور اس پر پابندی عائد کرنا ضروری ہے۔یاد رہے کہ جمعرات کو آسٹریلیا کے سینیٹ میں برقعے پر پابندی کے معاملے پر مسئلے پر بحث ہو گی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…