انقرہ(این این آئی)قطر تنازعہ نے ایران اور ترکی کی فوج کو ایک کردیا،38سال بعد نئی تاریخ رقم،ایرانی فوجی سربراہ دوروزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی اور ترک فوجی سربراہوں نے اپنی ایک ملاقات میں شامی بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک میڈیا نے بتایا کہ ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب اور ترک وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے رابطہ کاری میں بہتری، انسداد دہشت گردی اور شامی صورتحال پر گفتگو کی۔ 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ ایرانی فوجی سربراہ نے ترکی کا دورہ کیا ہے۔واضح رہے کہ قطر تنازعے پر ایران اور ترکی قطر کی کھل کر حمایت کررہے ہیں جبکہ ترکی نے اپنی فوجیں بھی قطر بھیج رکھی ہیں اسی طرح ایران کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ ہر طرح سے قطر کی امداد کررہاہے۔