بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

’’قطریوں کے حج کا خرچہ میں اٹھائوں گا‘‘ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے کیا زبردست اعلان کر دیا

datetime 17  اگست‬‮  2017 |

مکۃ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے زمینی گذرگاہ کھولنے اور انہیں مناسک حج کی ادائی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہ سلمان کی طرف سے قطری عازمین حج کو دوحہ سے خصوصی حج پروازوں کے ذریعے مکہ مکرمہ لانے اور اپنے خرچ پر انہیں حج کرانے کی بھی

ہدایت کی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے قطری عازمین حج کو سہولیات دینے کے احکامات ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی سفارش پر جاری کیے ہیں۔قبل ازیں شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں قطر کے حاکم خاندان کے اہم فرد الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔ الشیخ عبداللہ قطر کے بانی حکمران علی بن عبداللہ آل ثانی کے نویں صاحبزادے ہیں۔ نیز وہ حاکم قطر عبداللہ بن جاسم آل ثانی کے پوتے اور احمد بن علی آل ثانی کے بھائی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ملکوں کے مضبوط تاریخی تعلقات اور دو طرفہ قومی بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ سعودی اور قطری اقوام کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔اس موقع پر الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی نے قطری عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی سرحد پر زمینی راستہ کھولنے کی تجویز پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔بعد ازاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہدایت کی کہ قطر کہ وہ تمام شہری جو فریضہ حج ادا کرنا چاہتے ہیں مگر وہ آن لائن رجسٹریشن نہیں کرا سکے انہیں مناسک حج کی ادائی کے لیے زمینی راستہ بذریعہ سلوی کراسنگ سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے۔شاہ سلمان کی طرف سے سعودی حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان کی میزبانی میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے، دمام ہوائی اڈے اور

الاحساء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوحہ کے لیے سعودی ایئر لائن کی خصوصی حج پروازیں شروع کریں تاکہ قطری عازمین حج کو بر وقت مملکت میں پہنچایا جا سکے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…