کونگو (آئی این پی ) جمہوریہ کونگو میں فاقہ کشی کے شکار انسانوں کی تعداد گزشتہ ایک سال کے اندر 18 لاکھ کے اضافے کے ساتھ 77 لاکھ تک پہنچ گئی ۔اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام اور خوراک و زراعت تنظیم کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ملک میں جھڑپوں اور نقل مکانی کے باعث خوردنی اشیا کا فقدان سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اعلامیہ
کے مطابق جھڑپوں والے علاقوں کے کھیتوں میں گزشتہ دو سیزنز سے لوٹ مار کیے جانے کے باعث کسان زرعی اجناس حاصل کرنے سے قاصر ہیں اور خوراک کی مانگ ایک نازک سطح تک جا پہنچی ہے، ناقص غذا سے خسرے اور ہیضے جیسے متعدی امراض کے زور پکڑنے کے خطرات موجود ہیں۔اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس ملک کو ہنگامی امداد فراہم نہ کی گئی تو صورتحال مزید ابتر ہو جائیگی۔