حج کے دوران شرپسندی کا خطرناک منصوبہ،سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا،95ہزار غیرملکی ملک بدر

15  اگست‬‮  2017

جدہ (این این آئی)حج سیکیورٹی فورس کے کمانڈر جنرل خالد الحربی نے واضح کیا ہے کہ کسی کو حج کا ماحول مکدر کرنے اور حج قوانین پامال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔حج سیکیورٹی فورس 25شوال1438ھ سے لے کر20ذی قعدہ 1438ھ تک 95ہزار 400افراد کو حج اجازت نامہ نہ ہونے کے باعث واپس کرچکی ہے،حج فورس مشاعر مقدسہ میں حجاج کی آمد ورفت کو منظم کررہی ہے۔

الحربی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورس ہر طرح سے حج موسم میں امن و امان کو یقینی بنائے رکھنے کیلئے پوری طرح سے چوکس ہے، حجاج کرام کی خدمت تن من دھن سے کی جائیگی ٗ بغیر اجازت نامے کے حج مقامات جانے،لے جانے، حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں او رغیر قانونی طریقے سے حج مقامات پر عازمین کو لے جانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا ٗ انہیں مقررہ سزائیں دلانے کیلئے متعلقہ ادارو ں کے حوالے کردیا جائے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ سیکیورٹی اہلکار غیر قانونی طریقے سے حج کرنے والوں کا تعاقب نہ صرف یہ کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ داخلہ گا ہوں پر اجازت نامے چیک کرکے کریں گے بلکہ مشاعر مقدسہ میں موجود افراد کے فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے، یہ کارروائی اچانک ہوگی، مشاعر مقدسہ کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ان کی مدد سے بھی غیر قانونی عازمین پر نظر رکھی جائے گی۔الحربی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی اور مقیم غیر ملکی قانونی کی عملداری میں سیکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں گے تاکہ قانونی طریقے سے حج کرنے والوں کو مناسب ماحول مہیا رہے اور حجاج سہولتوں اور منصوبوں سے مناسب طریقے سے فائدہ اٹھاسکیں،حج کے عازمین اجازت نامہ حاصل کرکے ہی مقامات حج کا رخ کریں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…