جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

امریکہ بھی شمالی کوریا کے ایٹمی میزائل کی زد میں آ گیا، جنگ کی تیاریاں عروج پر، خطرے کی گھنٹی بج گئی، دھماکہ خیز انکشافات

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ بھی شمالی کوریا کے ایٹمی میزائل کی زد میں آ گیا، جنگ کی تیاریاں عروج پر، خطرے کی گھنٹی بج گئی، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے اعلیٰ ترین جنرل واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان غیر معمولی خطرات کی صورت حال پرجزیرہ نما کوریا پہنچ گئے۔ سفر کے دوران امریکی جنرل جو ڈنفرڈ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ امریکی فوج کی بنیادی توجہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق انتظامیہ کی سفارتی اور اقتصادی مہم کی مدد کرنا ہے۔ امریکی جنرل نے کہا کہ

وہ حملے کے منصوبے بھی بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک فوجی راہنما کی حیثیت سے مجھے یہ یقینی بنانا ہے کہ سفارتی اور اقتصادی دباؤ کی مہم کی ناکامی پر صدر کے پاس قابل عمل فوجی ترجیحات بھی موجود ہوں۔ جنرل ڈنفرڈ نے اوسان ایئر بیس پر آمد کے بعد بغیر کوئی وقت ضائع کیے خطے کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ ترین کمانڈروں سے ملاقات کی۔ اس سال شمالی کوریا نے جوہری میزائل کے کامیاب تجربے کیے ہیں۔ پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسا میزائل موجود ہے جو امریکہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…