نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ گالی اور گولی سے نہیں گلے لگانے سے حل ہوگا، سترہویں یوم آزادی پر دہلی میں نریندر مودی نے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے ممالک کی ایجنیسز بھارت کے ساتھ ہیں۔شاید اسی کو کہتے ہیں کہ بغل میں چھُری منہ پہ رام رام، ہندو بنیا یوم آزادی پر بھی چالبازی سے باز نہ آیا۔ لال قلعہ دہلی میں
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرگالی گولی سے نہیں گلے لگانے سے حل ہوگا۔اس سیاسی بیان مین مودی جی نے جانے انجانے مسئلہ کشمیر تسلیم کرلیا، ساتھ ہی یہ بھی مان لیا کہ وادی میں گولیاں چل رہی ہیں، مظالم ہورہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی مودی نے اپنے خطاب میں یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ بھارت سب سے بڑی جمہوریت ہے، ساتھ ہی ساتھ لگے ہاتھوں جعلی اور جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھکیاں بھی ماریں۔