اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

لندن کا157سالہ پرانا گھڑیال بگ بین چار سال کے لیے خاموش

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

لندن(این این آئی)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم 157 سال پرانا گھڑیال ’بگ بین‘ مرمت کے غرض سے اگلے چار سال کے لیے خاموش ہونے جا رہا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بگ بین‘ 21 اگست بہ روز سوموار 2017ء گیارہ کا گھنٹہ پورا کرکے بجے گا اور اس کے بعد چار سال کے لیے خاموش ہوجائے گا۔خیال رہے کہ لندن کا یہ مشہور زمانہ گھڑیال

ایک سو ستاون سال پرانا ہے۔ طویل عرصہ گذرنے کے بعد اس میں خرابیاں پیدا ہونے کے ساتھ دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ برطانوی حکومت ایک عرصے سے اس گونج دار آواز والے گھڑیال کو دس ٹن کے ’لٹل جان‘ گھنٹے سے تبدیل کرنے پر غور کررہی تھی۔’بگ بین‘ کے ایک محافظ ’اسٹیو جاگز‘ نے بتایا کہ ’مرمت کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد یہ گھڑیال طویل مدت تک مزید کام کرسکے گا۔ مرمتی پروگرام میں الیزابیتھ ٹاور جس کی گود میں یہ گھڑیال واقع ہے کی مرمت بھی شامل ہے۔ جاگز نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ چار سال کے لیے خاموش ہونے سے قبل گھڑیال کی آخری آواز کو سننے کے لیے ضرور آئیں۔خیال رہے کہ لندن میں پارلیمان کی عمارت ویسٹ منسٹر محل میں واقع گھڑیال کا ٹاور 96 میٹر بلند ہے۔ 13.7 ٹن وزنی اس گھڑیال کو ’بیگ بین‘ کا نام دیا گیا۔ یہ گھڑیال اگرچہ اگلے چار سال کے دوران گھنٹہ پورا ہونے کی گھنٹی تو نہیں بجائے گا البتہ یہ متبادل مشین کی مدد سے درست اوقات دکھاتا رہے گا۔یہ گھڑیال گذشتہ ایک سو ستاون سال سے بلا توقف ہرگھنٹے بعد بجتا رہا ہے۔ تاہم مخصوص اوقات بالخصوص سال نو کے موقع پر اس کی آواز بند کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سنہ 1983ء اور 1985ء کے دوران اور 2007ء کے دوران مرمتی کام کی وجہ سے اسے روکا گیا تھا۔گھڑیال کو ’بگ بین‘ کا نام دیے جانے کی مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں۔ ایک قیاس یہ ہے کہ اسے یہ نام اس کے منصوبہ ساز انجینیر بنجمن ھال کی مناسبت سے دیا گیا جب کہ ایک خیال اسے یہ نام مشہور باکسر بن کاؤنٹ کی نسبت سے دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…