انقرہ (آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردوان کی سیاسی جماعت کے قیام کے 16 برس مکمل ہو گئے ۔حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے حالیہ جلسوں میں بھی مقررین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جماعت 2019 کے انتخابات بھی جیت جائے گی۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے قیام کے بعد ہی رجب طیب اردوان کی حکمرانی کی راہ ہموار ہوئی تھی۔
پہلے وہ اس پارٹی کا الیکشن جیت کر وزیراعظم بنے اور پھر صدر کا منصب سنبھالا۔ رواں برس کی دستوری ترمیم کے بعد اب ایردوآن ملک کے بااختیار صدر بن چکے ہیں۔ وزارتِ عظمی کے ایگزیکٹیو اختیار بھی ان کو منتقل ہو گئے ہیں۔اردوآن نے منصب صدارت 2014 میں سنبھالا تھا۔ وہ 2003 سے لے کر 2014 تک وزارت عظمی کے منصب پر بھی فائز رہے تھے۔