واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وائٹ ہا وس کے سابق کمیونیکیشنز ڈائریکٹر انتھونی اسکارا موچی نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کررہےہیں، اسکارا موچی کو گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے سے برطرف کر دیا تھا، اپنی برطرفی کےبعد امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں
جب ان سے پوچھا گیا کہ اآپ ان سازشیوں کے نام ظاہر کریں تو انہوں نے کہا وہ پہلے ہی چند افراد کے نام منظر عام پر لا چکےہیں، خیال رہے اسکارا موچی کی وائٹ ہاوس میں دس روزہ تعیناتی کے دوران ٹرمپ کے پریس سیکرٹری سین سپائسر اور چیف آف سٹاف رینس پرائی بس کو عہدوں سے ہٹنا پڑا تھا۔