بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قومی ترانہ پڑھنے سے انکار،بھارت میں مسلمانوں نے بغاوت کا اعلان کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنؤ(این این آئی) بھارتی علماء نے اپنے قومی ترانے کو غیراسلامی قرار دیتے ہوئے یوم آزادی پر اسے پڑھنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کی حکومت نے مدارس میں یوم آزادی کی تقریبات منانا لازمی قرار دے دیا جس کے ثبوت کے طور پر مدارس انتظامیہ کو تقریبات کی ویڈیو بنانے کا بھی حکم دیا تاہم دوسری جانب بھارتی علما نے قومی ترانے کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے یوم آزادی پر اسے پڑھنے سے انکار کردیا۔

بھارتی علما نے عوام سے بھی قومی ترانہ نہ پڑھنے کی اپیل کی۔مولانا اسجد رضا خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور نے یہ ترانہ برطانوی بادشاہ جارج پنجم کی تعریف میں لکھا تھا اور بادشاہ کو اپنا ’’ادھی نایک‘‘ یعنی تقدیر کا فیصلہ کرنے والا قرار دیا تھا، جبکہ اسلام کی رو سے ہمارا ادھی نایک اللہ تعالی ہے، اس لیے ہم یہ ترانہ نہیں پڑھیں گے ٗیہاں تک کہ راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ نے بھی بھارتی قومی ترانے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس میں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔مولانا اسجد رضا خان نے کہا کہ شریعت کی رو سے تصویر اور ویڈیو بنانا غیر اسلامی ہے ٗحکومت ہم سے مدارس میں شریعت کی خلاف ورزی کا مطالبہ کررہی ہے۔ انہوں نے تمام مدارس سے اپیل کی اگر بھارت کا جشن آزادی منانا ہے تو منائیں لیکن قومی ترانہ نہ گائیں۔ پیلی بھیت کے مفتی مولانا زرتاب رضا خان نے بھی کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ متنازع سرکاری حکم نامہ واپس لیں بصورت دیگر مسلمان قانون کی خلاف ورزی پر مجبور ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ اتر پردیش کی حکومت نے 15 اگست کو ریاست کے تمام مدارس میں قومی پرچم لہرانے اور ویڈیو بنانے کا حکم دیا ہے۔ ریاست کے سرکاری مدرسہ بورڈ کی جانب سے 3 اگست کو مختلف اضلاع کے حکام کو ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں حکم دیا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہونے والے پروگراموں کی ویڈیو بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…