اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے ساتھ بڑے معاہدے پر دستخط کر دیے، تفصیلات جاری

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے ساتھ بڑے معاہدے پر دستخط کر دیے، تفصیلات ضلع کوہاٹ میں او جی سی ایل خیبرپختونخوا نے آئل ریفائنری قائم کرنے کے لیے روسی کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کی رُو سے روسی کمپنیاں ضلع کوہاٹ میں درمیانے درجے کی آئل ریفائنری قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کریں گی۔

دو روسی کمپنیوں انٹرراد انجینئرنگ اور حماش اپارٹ پر مشتمل کنسورشیم کے وفد نے اس سلسلے میں گزشتہ روز او جی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو رضی الدین سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران وفد کو خیبر پختونخوا میں آئل اینڈ گیس کے منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اوجی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو رضی الدین نے روسی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کو پرکشش مراعات پرمشتمل پیکج کا اعلان کیا ہے جو دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی طرف سے دیے جانے والے پیکج سے کم نہیں، اس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خیبرپختونخوا خصوصی اہمیت اختیارکرگیا ہے، ہمارے صوبے میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ دوسری طرف روسی وفد نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کوہاٹ میں آئل ریفائنری کے قیام میں بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ توانائی کے اس منصوبے سے دونوں ملکوں کوایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…