منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بھارت آبی تنازع پر واشنگٹن میں مثبت مذاکرات ،دونوں ممالک میں مسئلے کا دوستانہ حل سامنے آنے کی امید

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پانی کے تنازع پر ہونے والے مثبت مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے کا دوستانہ حل سامنے آنے کی امید ہے،رواں ماہ یکم اگست کو عالمی بینک نے بھی اپنی پریس ریلیز میں خیرسگالی اور باہمی تعاون کے جذبے کے ساتھ سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں مثبت تبدیلی کی جانب اشارہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان اور بھارت کے وفود 330 میگا واٹ کے کشن گنگا اور 850 میگا واٹ کے ہائیڈور الیکٹرک پاور پلانٹ کے منصوبوں پر رضا مند نہیں ہوئے اور نہ ہی ورلڈ بینک ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کے لیے رضامند ہے۔اسلام آباد کا ماننا ہے کہ دونوں منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔خیال رہے کہ کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ بھات کے زیر انتظام کشمیر میں دریائے جہلم جبکہ رتلے پاور پلانٹ دریائے چناب پر تعمیر کیے جارہے ہیں۔پاک-بھارت آبی تنازع پر گہری نظر رکھنے والے ایک بین الاقوامی ماہر نے بتایا کہ یہ گذشتہ کئی سالوں میں پہلی مرتبہ ہوا کہ دونوں اطراف سے اپنی روایتی پوزیشن پر بات کرنے کے بجائے تعمیری گفتگو ہوئی جبکہ گذشتہ ملاقاتوں میں کئی مرتبہ دونوں ممالک کی جانب سے رسمی سلام دعا کا بھی تبادلہ نہیں ہوا۔دونوں ممالک کے وفود اپنے ممالک واپس جا چکے ہیں اور عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں زیر بحث آنے والے خیالات کے بارے میں اپنی حکومتوں کو آگاہ کریں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں عالمی بینک کی مدد سے پانی کے تنازع کے حل کے لیے ایک معاہدہ ہوا جسے سندھ طاس معاہدہ کہا جاتا ہے، یہ معاہدہ دنیا کے کامیاب ترین معاہدوں میں سے ایک ہے۔حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان آبی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

بھارت، پاکستان کی کشمیر پالیسی پر اثر انداز ہونے کے لیے پانی کا سہارا لیتا ہے جبکہ اسلام آباد ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھتا ہے۔عالمی بینک نے دونوں ممالک کے درمیان جاری اس کشیدگی کے پیش نظر گذشتہ ماہ منعقد ہونے والی ملاقات کی بات چیت کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔تاہم یکم اگست کو عالمی بینک کی جان سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت آئندہ ماہ ستمبر میں آبی مسائل پر دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

عالمی بینک کے بیان کے ایک اقتباس کے مطابق ورلڈ بینک نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے میں بیان کردہ رکاوٹوں سے مشروط اپنی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ بنانے کے لیے اجازت دے دی تھی۔بھارتی میڈیا میں ورلڈ بینک کے بیان کے اس اقتباس کو نمایاں کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عالمی بینک نے پانی کے مسئلے پر بھارت کی پوزیشن مان لی ہے۔

بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں کے فوری بعد ورلڈ بینک نے اپنا وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ متعلقہ اقتباس میں جو بات کہی گئی ہے وہ سندھ طاس معاہدے میں موجود ہے، تاہم کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو پاور پلانٹ کے حوالے سے ابھی بھی دونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔پاکستان نے عالمی بینک سے درخواست کی تھی کہ ہائیڈرو پاور بروجیکٹ کے حوالے سے اس کے خدشات پر ایک ثالثی عدالت قائم کی جائے جبکہ بھارت کا اس معاملے میں کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی جانچ کے لیے غیر جانبدار ماہرین کا تقرر کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…