بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

چین کے ساتھ جنگ، بھارت کس سے امیدیں لگائے بیٹھاہے؟گلوبل ٹائمز کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2017 |

بیجنگ(آئی این پی)بھارت اور چین مابین بڑھتی کشیدگی پر بین الاقوامی خاص طور پر چین کے میڈیا نے بھارتی موقف پر سوالات اٹھا دیئے، بھارت شاید چین کے خلاف لڑائی میں سپائڈر مین، بیٹ مین اور کیپٹن امریکہ سے مدد کی امید لگائے بیٹھا ہے ، بھارت چینی مصنوعات کی خریداری نہیں کرے گا تو اپنا نقصان کرے گا،چینی میڈیا نے انڈیا میں انگریزی اخباردی ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک مضمون کا حوالہ دیا ہے جس کی ہیڈ لائن ہے ناراضگی کے باوجود چین جنگ نہیں چاہتا۔

بھارت کو یقین،چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی ویب سائٹ پر اس سے متعلق مضمون کی ہیڈلائن کے ساتھ لکھا ہے کہ ’چین جنگ نہیں چھیڑے گا یہ طے ہے، گلوبل ٹائمز اس پر لکھتا ہے کہ بھارت ایسا کونسا منتر پڑھ رہا ہے جو اسے یقین ہے،تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں بھارتی دفاعی اداروں کے موقف پر چین سمت دنیا بھر کے میڈیا پر یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ بھارت کو کون سی قوت بتا رہی ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہو گا ۔چینی روزنامہ گلوبل ٹائمز اس میں اپنا حصہ بخوبی ڈالتے ہوئے لکھتا ہے کہ ہم حیران ہیں کہ انڈین دفاعی ادارے میڈیا میں دعوے کر رہے ہیں کہ چین کوئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔ دہلی خود بدترین حالات کے لیے تیار نہیں ہے لیکن بھارت کے عوام کو بہترین دنوں کے لیے تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔مضمون میں یہ بھی لکھا ہے کہ جنگ کے 55 برس بعد بھی بھارت نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ نصف صدی گزرنے کے بعد بھی ان لوگوں نے سبق نہیں سیکھا ہے۔چین کے سرکاری اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت کو لگتا ہے لڑائی میں امریکہ ان کی مدد کرے گا اور چین پر نفسیاتی دباؤ ڈالے گا۔ شاید ان کو یو ایس گریٹ پاور گیم کے بارے میں کچھ نہیں معلوم نہیں ہے۔بھارت شاید شاید چین کے خلاف لڑائی میں سپائڈر مین، بیٹ مین اور کیپٹن امریکہ سے مدد کی امید لگائے بیٹھا ہے۔

چین میں پاکستانی اخبار دی نیوز انٹرنیشنل کی اس خبر کو بھی کوریج دی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈیا نے آخرکار چین کے آگے ہتھیار ڈال دیے اور چھہ اگست کو ڈوکلام سے فوج ہٹا لی۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ انڈیا نے ڈوکلام سے اپنی زیادہ تر فوج ہٹا لی اور سرحد پر صرف پچاس فوجی ہی تقعینات ہیں۔اس سے قبل چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے بیان دیا تھا کہ دو اگست تک ڈوکلام میں انڈین فوجیوں کی تعداد 400 سے کم ہو کر 48 ہو گئی تھی۔ تاہم انڈین اہلکاروں نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

بی جے پی کے اہلکاروں کی طرف سے انڈیا میں چینی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کا چین میں خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ چینی میڈیا میں بھی اس موضوع کو توجہ دی گئی ہے۔گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے ’کچھبھارتی ادارے انبھارتی فوجیوں کے لیے جھنڈے لہرانے اور جنگ کی نعرے لگانے سے بعض نہیں آ رہے ہیں جو غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر گئے اور اشتعال انگیز بیان دے رہے ہیں۔ایک چینی نے لکھا ’چین میں بننے والا سامان نہیں خریدیں گے؟ کیا آپ کے پاس کوئی اور راستہ ہے؟ایک دوسرے چینی نے لکھا کہبھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک کے تاجر چینی اشیا اس لیے خریدتے ہیں کیوں کہ یہاں کا سامان سستہ اور اچھے معیار کا ہے۔ آپ اپنا راستہ خود کاٹ رہے ہیں۔۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…