اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی خاتون نے ’’کھجور‘‘ کے ذریعے کینسر کا علاج ڈھونڈ نکالا، حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کی پروفیسر ڈاکٹر نجلا سعدالرداوی نے کھجوروں سے کینسر کا علاج دریافت کر لیا ہے۔ ڈاکٹر نجلاء کا اس علاج کے بارے
میں کہنا ہے کہ کھجوروں کے ذریعے کینسر کا علاج فطری علاج ہے اور اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں، یہ ایک نہایت موثر اور سستا علاج ہے۔ ڈاکٹر نجلا نے کہا کہ اسے ’’ماحول دوست‘‘ علاج کہا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بہت ہی مفید اور سستا علاج ہے اور اس علاج سے کینسر کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا۔