منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

27 سال بعد سعودی عرب کے اہم اسلامی ملک سے تعلقات بحال، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 27 سال بعد سعودی عرب کے اہم اسلامی ملک سے تعلقات بحال، بڑی خوشخبری سنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق 1990 میں جب عراق نے کویت پر چڑھائی کر دی تھی اس وقت سے سعودی عرب کے تعلقات عراق سے ٹھیک نہیں تھے، اب 27 سال بعد عراق اور سعودی عرب کے درمیان زمینی و فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں،

عرعر کی سرحدی گزرگاہ سے عراقی زائرین بسوں کے قافلے کی شکل میں سعودی عرب میں داخل ہوئے۔ اب دونوں ملکوں کا کہنا ہے کہ ہم دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔ دونوں ملکوں کا یہ بھی کہناہے کہ جلد ہی فضائی رابطے بھی بحال ہو جائیں گے مگر ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ عرعر کی سرحدی گزرگاہ پر دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے زمینی رابطے بحال ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ ایک ہزار زائرین زمینی راستے کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی علاقے کے گورنر پرنس فیصل بن خالد نے عراقی زائرین کا سرحد پر استقبال کیا اور انہیں قرآن پاک کے نسخوں کا تحفہ دیا۔ عراق کے صوبے عنبر کے گورنر شعیب الراوی نے عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عراق سے لوگ حج کے لیے بسوں میں پہلی بار زمینی راستے سے سعودی عرب گئے ہیں، انہوں مزید کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون بڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن الجبیر نے 2017 کے آغاز میں بغداد کے دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…