بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

موسمیاتی تبدیلی ،یورپ بڑی تباہی کی زد میں،سائنسدانوں نے لرزہ خیز پیش گوئی کردی

datetime 7  اگست‬‮  2017 |

نیویارک(آئی این پی )ایک نئی مطالعاتی رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہا کہ اگر عالمی حدت کے اثرات کا تدارک نا کیا گیا تو رواں صدی کے اواخر میں یورپ میں موسم کی شدت کے باعث ہونے والی اموات میں 50 گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ‘لانسیٹ پلینٹری ہیلتھ جرنل’ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں

کی وجہ سے پیدا ہونے والی قدرتی آفات کے باعث 2100 تک ہر سال ایک لاکھ 52 ہزار اموات واقع ہو سکتی ہیں جبکہ حالیہ عرصے کے دوران ایسے حادثات میں ہر سال ہلاک ہو نے والوں کی تعداد صرف تین ہزار ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی یورپ میں ہونے والا ں قصان زیادہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ “جب تک عالمی حدت کے اثرات کو ایک فوری مسئلہ سمجھتے ہوئے اس کا تدارک نہیں کیا جاتا اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں، 35 کروڑ یورپی شہریوں کو رواں صدی کے اواخر تک ہر سال انتہائی شدید آب و ہوا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس مطالعاتی رپورٹ میں کی گئی پیش گوئی اس مفروضے پر مبنی ہے کہ گرین ہاس گیسوں کے اخراج میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں۔اس رپورٹ کے ایک شریک تحقیق کار گیووانی فورزئیر نے کہا کہ “اکیسویں صدی میں موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کو لاحق عالمی خطرات میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے خطرات معاشرتی طور پر بھی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…