منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شریف خاندان کے لندن میں اثاثے غلط ضبط کر لئے جائیں، لندن میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانیہ سے نوازشریف کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ کردیا، برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی جائیدادیں ناجائز ذرائع سےحاصل کی گئی ہیں تو انہیں ضبط کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن جائیداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد وزارت عظمیٰ سے نااہل ہو نے والے نواز شریف کی لندن میں جائیداد پرکارروائی کی جائے۔تحقیقات کے بعد ان کی اگر جائیداد ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی ہے تو اسے فوری طور پر ضبط کیا جائے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کیا جائیداد تاحال نوازشریف کے اہل خانہ کی ملکیت ہے؟ کیا شریف خاندان چار جائیدادوں کی ملکیت کا دعویدار ہے، فلیٹس پاناما لیکس میں بتائی گئیں آف شور کمپنیوں کے پاس ہیں۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے مطابق آف شور کمپنیاں نوازشریف کے رشتےداروں کی ہیں، لہٰذا آف شور کمپنیوں کی ملکیت کےبارے میں شبہات ہیں، تحقیقات کی جائیں کہ برطانیہ میں غیرملکی کمپنیوں کےاصل مالک کون ہیں؟ تاہم شواہد کی عدم موجودگی پر نہیں کہا جا سکتا کہ کمپنیز کون چلارہا ہے۔نوازشریف کا کیس تمام صورتحال کیلئے مثالی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر پالیسی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ڈنکن ہیمز کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت ایسی جائیدادیں ضبط کرکے واپس لے، اثاثے وہیں واپس کریں جہاں سے انہیں لوٹا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو برطانیہ لوٹ مار کی رقم چھپانے کی جگہ بن جائیگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…