منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ترک صدر کا ہنگامی سعودی عرب کا دورہ ۔۔ مقصد کیا ہے ؟ 

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان اتوار سے خلیجی ملکوں کے دو روزہ دورے کا آغاز کر رہے ہیں، جس کا مقصد قطر کے بحران کے حل کی کوشش کرنا ہے، جس میں قطر اور چار عرب ریاستیں ملوث ہیں، جنھوں نے اس جزیرہ نما ملک پر دہشت گردی کی حمایت یا الزام لگایا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کردیے ہیں، اور وہ اْس کے خلاف زمینی اور بحری محاصرے پر عمل پیرا ہیں، تیل سے مالا مال اِس ملک پر انتہاپسندوں کی مدد اور خطے میں عدم استحکام کی کوششیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ قطر اِن الزامات کو مسترد کرتا ہے۔قطر میں ترکی کے ایک سابق سفیر، مدہت روندی نے کہا کہ ترکی امن اور استحکام قائم کرنے میں سہولت کار کا کام بجا لانے کی کوشش کر رہا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ اگر ممکن ہوا، تو اردوان لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور ایک فریق کے پیغامات دوسرے کو پہنچائیں گے۔اردوان اپنے دورے کا آغاز بندرگاہ والے سعودی شہر، جدہ سے کر رہے ہیں، جہاں وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد، ترک صدر کویت جائیں گے جہاں وہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملیں گے، جس کے بعد وہ قطر جائیں گے، جہاں اْن کی ملاقات شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ہوگی۔

چند مبصرین نے اردوان کے دورے کے بارے میں شبہات کا اظہار کیا ہے۔ گلوبل پارٹنرزنامی گروپ سے منسلک سیاسی مشیر، عتیلا یسلادا کا کہنا تھا کہ ترکی کی مذاکراتی مہارت کو دیکھتے ہوئے، میں نہیں سمجھتا کہ ترکی کو کوئی پیش رفت حاصل ہوسکے گی۔بقول اْن کے،عرب دنیا میں ترکی کی باتوں کو خاص وزن نہیں دیا جاتا۔ (احمد) داؤداوگلو (ترکی کے سابق وزیر اعظم) کو شاید یہ حیثیت حاصل تھی، یا پھر (عبد اللہ) گل (ترکی کے سابق صدر) ایسا کرسکتے تھے، لیکن اردوان کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…