بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے بھارت کی سرحد کے قریب تبت کے علاقے میں بھاری اسلحہ منتقل کر دیا ہے۔چین کی فوج کے سرکاری اخبار نے رپورٹ کیا کہ چینی فوج کی مغربی کمانڈ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود اور فوجی گاڑیوں کو تبت منتقل کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چین نے سامانِ حرب کو سڑک اور بذریعہ ٹرین وہاں منتقل کیا ہے۔اس سے قبل ملک کی افواج نے تبت میں انڈین سرحد کے قریب فوجی مشقیں کیں
جس میں اصلی گولہ بارود استعمال کیا گیا ۔دوسری جانب چینی احکام نے ملک میں موجود غیرملکی سفارتکاروں کو بتایا کہ چین کی افواج علاقے میں صبر سے انتظار کرتی رہی ہیں لیکن اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اور اس صورتحال کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے بھارت کی سرحد کے قریب اتنی بڑی تعداد میں سامانِ حرب پہنچانا اور وہاں فوجی مشقیں کرنے کا مقصد بھارت کو سخت پیغام پہنچانا ہے۔