اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خنجراب بارڈر پر چینی فوجی جوڑوں کی شادی، پاکستانی اہلکاروں نے رنگ جما دیا

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خنجراب(آن لائن)پاکستان اور چین کی سرحدی حدود خنجراب بارڈر پر چینی فوجی جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھنگڑا ڈال کر رنگ جما دیا۔خنجراب بارڈر پر دوچینی جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرحدی محافظوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔شادی کی تقریب میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی شرکت کی اور بھنگڑا ڈال کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے آفیشل فیس بک پیج پر چند تصاویر شیئر کی گئی ہی۔

جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی اہلکار بھنگڑا ڈال رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے عروسی لباس میں ملبوس خاتون سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی اہلکار کے ساتھ رقص کرنے لگ گئی۔تصاویر میں چینی سرحدی محافظوں اور تقریب کے شرکا کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک دائرہ بنائے ہوئے کھڑے ہیں اور پاکستانی اہلکار اور دلہن رقص کر رہے ہیں جب کہ ایک چینی فوجی اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ بھی کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…