پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوج کے سرحد عبورکرنے کے جواب میں ہم جنگ نہیں بلکہ کیا کرینگے؟چین کے اعلان پر کھلبلی مچ گئی

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ اپنے فوجی واپس بلائے تاکہ غلط راستے پر زیادہ آگے نہ بڑھا جائے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ چین بھارت پر زور دیتا ہے کہ بھارت کسی مقصد پر عملدرآمدکے لیے فوجی اہلکاروں کے سرحد عبور کرنے کو پالیسی نہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرحدی محافظین کے غیرقانونی سرحد پار کرنے کے واقع پر عالمی برادری کی جانب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے بعض ممالک کے چین میں تعینات سفارت کاروں کے لیے یہ واقعہ تشویش ناک ، غیر متوقع اور نا قابلِ فہم تھا اور انہوں نے سفارتی ذرائع سے اس کی چین سے توثیق کی۔چینی وزارت خارجہ چین میں موجود سفارتی اداروں سے مشترکہ دلچسپی کے امور پر قریبی تبادلے کو برقرار رکھتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ یہ واقعہ بہت واضح ہے۔چینی بھارتی سرحد پر واقع سکم علاقہ چین اور بھارت کی مشترکہ تسلیم شدہ سرحد ہے۔اس واقعہ کا لب لبا ب یہ ہے کہ بھارتی فوج غیر قانونی طریقے سے چینی بھارتی سرحد سکم کے علاقے سے پار کر کے چینی سرحد میں داخل ہوءِی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو صورتحال کو سمجھنا چاہیئے اور سرحد پار کرنے والوں کو بھارت میں واپس بلانا چاہیئے تاکہ غلط راستے پر زیادہ آگے نہ بڑھا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام کے جواب میں چین کشمیر سمیت چین بھارت سرحد کے متعددبھارتی زیر قبضہ علاقوں میں اپنی فوج داخل کرنے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…