نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے کہا ہے کہ عراقی کردی علاقائی انتظامیہ کے ماہ ستمبر میں “آزادی ریفرنڈم” کے حوالے سے توجہ کو اولین طور پر اپنے ہدف سے کسی دوسرے رخ موڑنے جانے کے جواز میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلے نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے عراق جان کوبس سے ملاقات کے بعد ایک تحریری
اعلان میں کہا ہے کہ انہوں نے کوبس کے ساتھ موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے نجات دلانے کے بعد کی صورتحال اور نقل مکانی پر مجبور ہونے والے شہریوں کی واپسی پر بات چیت کی ہے۔ ہیلے کا کہنا تھا کہ “ہر طرح کی خود مختاری پر ریفرنڈم ،عراق کے اولیت کے ہدف داعش کے خلاف جنگ اور ملک کو تمام تر عراقیوں کے لیے پر استحکام بنانے کے اہداف سے توجہ ہٹنے کا موجب بنے گا۔ جس پر ہمیں خدشات لاحق ہیں۔