اسلام آباد (آئی این پی)چین کے پاکستان میں قائمقام سفیر لیجیان چاؤ نے کہا کہ چین قومی ترقی کے ساتھ دیگر ملکوں اور خطوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھنا ہے، اصلاحات، جدت اور تخلیق چین کی اقتصادیات، معاشیات اور تیکنیک کے شعبوں میں ترقی کی بنیاد ہے، چین اور پاکستان کے درمیان تعلق کی دہائیوں پر مشتمل ہے،گا، سیاسی استحکام کے بغیر کسی ملک میں ترقی کا سفر ممکن نہیں، استحکام کے ساتھ، پالیسی سازی۔
بدھ کو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سفیر لیجیان چاؤ نے کہا کہ چین قومی ترقی کے ساتھ دیگر ملکوں اور خطوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھنا ہے، اصلاحات، جدت اور تخلیق چین کی اقتصادیات، معاشیات اور تیکنیک کے شعبوں میں ترقی کی بنیاد ہے، چین اور پاکستان کے درمیان تعلق کی دہائیوں پر مشتمل ہے، تعلقات کو یکساں ترقی کی جانب لے جانا ہو گا، سیاسی استحکام کے بغیر کسی ملک میں ترقی کا سفر ممکن نہیں، استحکام کے ساتھ، پالیسی سازی، اقتصادی ترقی کے اصول متعین کرنا اور ترقی کی سوچ انتہائی اہم ہے اس موقع پر تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ خطوں کے درمیان خوشحالی، عوامی روابط اور یکساں ترقی کیلئے پاکستان اور چین ایک موقف رکھتے ہیں، پاکستان کا وژن 2025علاقائی روابط میں اضافے کا وژن ہے، سی پیک تجارت اور توانائی کے منصوبوں کا مرکز اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہو گا، پاکستان اور خطے کی ترقی سی پیک اور ایک سڑک ایک خطہ منصوبے کے ساتھ منسلک ہے، پاکستان علاقائی اور اقتصادی ملاپ اور روابط کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہے، پاکستان اور چین سی پیک کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سی پیک باہمی خوشحالی کے منصوبے کے طور پر ابھرا ہے، سی پیک خطے کو مستحکم اور خوشحال بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بدقسمتی سے پاکستان کے مشرقی ہمسایہ ملک نے اس کی ہمیشہ مخالفت کی، بھارت سی پیک کی مخالفت کر کے صرف پاکستان کو ہی نہیں بلکہ خطے کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔