لندن(این این آئی) لندن میں کیے جانے والے پے درپے حملوں کے بعد شہر میں رہائش پذیر مسلمان شدید خوف زدہ ہیں ،مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی حالیہ حملوں کا آغاز اس وقت ہوا جب رمضان کے دوران لندن میں واقع مسجد سے نکلنے وال نمازیوں پر وین چڑھا دی گئی۔دیگر پیش آنے والے واقعات میں مشرقی لندن میں ایک مسلمان خاتون، ریشم خان اور ان کے کزن جمیل مختار پر تیزاب پھینکنے کا واقع بھی نمایاں ہے۔
لندن کی رہائشی مہر خان کاکہنا تھا کہ ‘سوشل میڈیا پر مسلمانوں پر حملوں کی بہت سی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، مختلف واقعات میں مسلمانوں کو نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ میں اپنی گاڑی کا شیشہ بھی نیچے نہیں کرتی، ڈرلگتا ہے کہ کوئی تیزاب ہی نہ پھینک دے۔لندن کے علاقے نیوہم سے کونسلر عبید کا کہنا تھا کہ لندن میں مسلمان خوفزدہ ہیں، لوگ کسی کے لیے دروازہ کھولتے ہوئے بھی ڈرتے، انھیں ڈر ہے کہ کوئی تیزاب ہی نہ ان پر پھینک دے۔ا حالیہ واقعات کے بعد شہر کی مسلمان آبادی میں ایک خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔