ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کاپاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملہ،سابق وزیر دفاع کے دعوے نے بھارتیوں کے ہوش اُڑادیئے

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے سابق وزیر دفاع ملایم سنگھ یادیو نے کہاہے کہ چین بھارت کا سب سے بڑا حریف ہے ٗ چین پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیردفاع ملایم سنگھ یادیو نے الزام عائد کیا کہ

پاکستان اور چین مل کر بھارت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی تلخیوں پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پارلیمنٹ کو بتائے کہ پڑوسی ملک سے ہمیں کیا خطرات ہیں جبکہ اس حوالے سے حکومت کو برسوں سے آگاہ کررہا ہوں۔ملایم سنگھ یادیو نے کہا کہ بھارت کو سب سے زیادہ خطرہ چین سے ہے، چین نے بھارت پرحملہ کرنے کے لیے پاکستان سے ہاتھ ملا لیا ہے، حکومت نے اس معاملے سے تاحال نمٹنے کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ چین بھارت پرحملہ کرنے کیلئے تیاربیٹھا ہے جس کیلئے چین کی جانب سے جوہری ہتھیارپاکستان میں چھپائے گئے ہیں جس کے بارے میں ایجنسیوں کو بہترعلم ہوگا۔واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان متنازع علاقے سکم میں گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ہے۔ بھارت کی جانب سے الزام تراشیوں اور اشتعال انگیزی کے بعد چین نے بھی سرحدی علاقے میں مشقیں شروع کردی ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…