ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

مکہ میں دنیا کے سب سے بڑا گھومتے ہوئے گنبد کی تنصیب مذکورہ گنبدکیا کام سر انجام دے گا؟ حیران کن رپورٹ

datetime 19  جولائی  2017 |

مکہ مکرمہ(این این آئی)دبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیکنالوجی فرم مکہ مکرمہ میں ایک گھومنے والا گنبد بنا رہی ہے۔اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں اس طرح کا سب سے بڑا گنبد ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریمیئر کمپوزٹ ٹیکنالوجیز (پی سی ٹی) نامی اسی فرم نے امریکی فرم ایپل کی

نئی عمارت میں ’’اڑتی ہوئی‘‘ چھت بنائی تھی۔اس نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایپل کے نئے ہیڈ کوارٹرز میں اسٹیو جابز تھیٹر کی پیالے کی شکل کی یہ چھت بنائی ہے۔دنیا کی فائبر کی اس سب سے بڑی چھت تلے ہی اب مستقبل میں ایپل کی نئی مصنوعات کا اعلان کیا جائے گا۔اس تھیٹر کی تعمیر پر اس فرم کو خوب تشہیر ملی ہے اور اب یہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے مقدس مقام مسجد الحرام میں سب سے بڑا گھومتا ہوا گنبد مکمل کرنے جارہی ہے۔یہ گنبد مسجد الحرام کے صحن کے اوپر بنایا جارہا ہے۔اس کا قطر 38 میٹر ہوگا۔اس کے نیچے ایک اور گنبد ہوگا اور وہ بھی ایک نظام کے تحت اس کے ساتھ ہی گھومے گا۔پی سی ٹی کے پرنسپل آرکیٹکٹ گامی بوہم نے گھومتے ہوئے گنبد کی افادیت کے بارے میں بتایا کہ رات کے وقت بالعموم موسم بہت خوش گوار ہوتا ہے اور اس مناسب درجہ حرارت میں ائیرکنڈیشننگ کے بجائے قدرتی آب وہوا سے لطف اندوز ہونے اور سانس لینے کو جی چاہتا ہے۔یہ منفرد گھومتا ہوا گنبد پی سی ٹی کا مکہ مکرمہ میں کوئی پہلا منصوبہ نہیں ہے۔اس فرم نے اس سے پہلے کاربن فائبر سے زمین سے بلندی پر راستہ بنایا ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا بالائی سول ڈھانچا ہے۔اس فرم نے مدینہ منورہ میں سعودی عرب کی تیز رفتار ریلوے کے ایک اسٹیشن کی کھلی چھت بھی بنائی ہے۔اس ریلوے لنک کے ذریعے مدینہ منورہ کو جدہ اور مکہ مکرمہ سے ملایا گیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…