منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ ملک کے شورش زدہ جنوبی حصے میں مسلم آبادی کے لیے خود مختار علاقہ ملکی دستور کی روشنی میں قائم کیا جا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسی علاقے میں فلپائنی فوج کو مسلمان عسکریت پسندوں کی یورش کا سامنا ہے۔منڈاناوکے علاقے میں مسلمانوں کے لیے خود مختار
علاقے کے قیام کی مجوزہ دستوری قرارداد صدر کو پیش کر دی گئی ہے۔اس قرارداد کی تیاری میں فلپائنی اراکین پارلیمنٹ اور مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے اراکین شریک رہے ہیں۔ دستوری ترامیم کو سن 2014 کی امن ڈیل کی روشنی میں مرتب کیا گیا ہے۔دستوری قرارداد پر نظرثانی مقامی مسیحی آبادی اورایم آئی ایل ایف کے ایک دھڑے کے مطالبے پر کی گئی تھی۔