اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ماہ فیس بک استعمال کرنے والے ماہانہ صارفین کی تعداد دو ارب سے تجاوز کرگئی تھی مگر اس سوشل میڈیا میں لوگوں کی تعداد کے لحاظ سے کونسے ممالک سب سے اوپر ہیں؟اگر آپ کا خیال ہے امریکا تو ایسا بالکل نہیں، اب یہ اعزاز اس سے چھن چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ کبھی فیس بک صارفین کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست امریکا سے یہ نمبر چھن گیا ہے۔امریکا کو بھارت نے شکست دی ہے جہاں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 24 کروڑ دس لاکھ جبکہ امریکا میں چوبیس کروڑ ہے۔اس فہرست میں برازیل تیرہ کروڑ نوے لاکھ کے ساتھ تیسرے، انڈونیشیاءبارہ کروڑ ساٹھ لاکھ کے ساتھ چوتھے، میکسیکو ساڑھے آٹھ کروڑ کے ساتھ پانچویں، فلپائن چھ کروڑ نوے لاکھ کے ساتھ چھٹے، ویت نام چھ کروڑ چالیس لاکھ کے ساتھ ساتویں، تھائی لینڈ پانچ کروڑ ستر لاکھ کے ساتھ آٹھویں، ترکی پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ کے ساتھ نویں اور برطانیہ چار کروڑ چالیس لاکھ کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال ڈھائی کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ان ڈھائی کروڑ میں سے ڈیڑھ سے دو کروڑ صارفین مرد جبکہ پچاس لاکھ سے ایک کروڑ خواتین ہیں۔صارفین کے لحاظ سے لاہور شہر سرفہرست ہیں جہاں لگ بھگ 52 لاکھ دنیا کی اس مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ویسے دنیا میں فیس بک استعمال کرنے والا سرفہرست ملک تھائی لینڈ کا دارالحکومت بینکاک ہے جہاں ساڑھے تین کروڑ افراد اس کے پرستار ہیں جبکہ دیگر کی تفصیلات آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔