جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران میں بڑا اقدام،صدر حسن روحانی کے بھائی کو گرفتارکرلیاگیا،تشویشناک انکشافات

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایرانی صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا ٗ ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ غلام حسین محسنی نے براہ راست نشر ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کے خلاف متعدد الزامات پر تحقیقات کی جارہی تھیں جب کہ دیگر افراد کے خلاف بھی تحققیات جاری تھیں جن میں سے کچھ پہلے

ہی جیل جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمانت حاصل نہ کرنے کی وجہ سے حسین فریدون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے البتہ اگر وہ عدالت سے ضمانت حاصل کرلیں گے تو انہیں رہا کیا جاسکتا ہے تاہم ان کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا۔خیال رہے کہ حسین فریدون اپنے بھائی اور ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت میں اہم مشیر کا کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ایک برس قبل جنرل انسپیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ ناصر سراج نے حسین فریدون پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…