اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکم کی سرحد پر کشیدگی، چین نے بھارت کو خبردار کر دیا۔ ڈوکلام سے فوجیں بلانے تک مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔ چین کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے سے اپنی فوجیں واپس نہ بلائیں تو اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سرکاری خبررساں ادارے چن ہوا نے کہا ہے کہ جب تک بھارت
سرحدی علاقے ڈوکلام سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلاتا اس وقت تک کسی قسم کے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔واضح رہے بھارت نے متنازعہ علاقے ڈوکلام میں فوج بھیج رکھی ہے جہاں چینی فوج سڑک تعمیر کر رہی ہے۔ بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو چین کو اس پر سٹریٹجک برتری حاصل ہو جائے گی۔ جس جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت تنائو کا شکار ہیں