موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان ،افغانستان کے درجہ حرارت میں اضافہ اور بارش کی مقدار میں کمی کی پیشگوئی

15  جولائی  2017

منیلا (آئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بینک اور جرمن پاٹسڈیم موسمیاتی تبدیلی کے انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے ایشیاوبحرالکاہل کے علاقے سنگین متاثر ہونگے،پاکستان ،افغانستان کے درجہ حرارت میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ اور بارش کی مقدار میں 20 سے 50 فیصد کی کمی ہوگی۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اور جرمن پاٹسڈیم موسمیاتی تبدیلی کے انسٹی ٹیوٹ نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک مشترکہ رپورٹ جاری کی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مختلف ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوئی اقدامات نہ کئے ،تو رواں صدی کے اواخر تک ایشیائی براعظم میں موسمیاتی درجہ حرارت میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ ایشیا و بحرالکاہل مِیں رہائش پذیر افراد کے لیے سنگین نقصان دہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ می کے مطابق موجودہ صورتحال سے اندازہ لگایا جائے تو موجودہ صدی کے اواخر میں ایشیاوبحراکاہل کے علاقے کے دیگر ممالک یا علاقے انتہا ئی شدید گرمی سے متاثر ہونگے ۔ان میں تاجکستان،افغانستان ، پاکستان اور چین کے شمال مغربی علاقے میں درجہ حرارت میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ موجودہ صدی کے اواخر تک ایشیا و بحرالکاہل کے بیشتر علاقوں کا تائیفون اور طوفان سے متاثر ہونے کے امکان میں پچاس فیصد اضافہ ہوگا۔پاکستان اور افغانستان میں بارش کی مقدار میں بیس سے پچاس فیصد کی کمی ہوگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اندازے کے مطابق ان تبدیلیوں سے دنیا کی معیشت پر سنگین اثرپڑے گا۔دو ہزار پچاس تک دنیا میں سیلاب سے ہونے والے اقتصادی نقصانات کی کل مالیت دو ہزار پانچ کے چھ ارب سے بڑھ کر اس وقت کے باون ارب امریکی ڈالرز تک جا پہنچے گی۔رپورٹ میں مختلف ممالک سے پیرس معاہدے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…