ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ ،اے ٹی ایم میں پھنسے ہوئے شخص کو دو گھنٹے بعد بچا لیا گیا

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کیش مشین میں پھنس گیا اور اس نے رسید والی سلاٹ سے پرچی پر پیغام لکھ کر باہر بھیجا جس سے اس کی جان بچ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے علاقے کورپس کرسٹی کی پولیس نے کہاکہ یہ شخص بینک میں مرمت کا کام کر رہا تھا

اس کا فون بھی گاڑی میں پڑا تھا جب وہ ایک ایسی بڑی اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا جس میں سے لوگ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے پیسے نکلوا لیتے ہیں۔یہ شخص پیسے نکلوانے کے لیے آنے والوں کو چیخ چیخ کر مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن اس کی کسی نے نہ سنی۔جب پولیس کے علم میں یہ بات آئی تو پہلے تو وہ سمجھے کہ یہ کوئی مذاق ہے لیکن پھر اسے وہاں سے نکال لیا گیا۔پولیس افسر رچرڈ اولڈن نے کہا کہ مشین سے ہلکی ہلکی سے آوازیں تو آ رہی تھیں تو ہم سمجھے کہ یہ کوئی مذاق ہو رہا ہے۔مشین میں پھنسے ہوئے شخص کا رسید کی سلاٹ سے بھیجا گیا پیغام ایک شخص کو ملا جس پر لکھا تھا کہ پلیز میری مدد کریں۔ میں یہاں پھنسا ہوا ہوں اور میرے پاس میرا فون بھی نہیں ہے۔ پلیز میرے باس کو کال کر دیں۔’ اس پیغام پر باس کا فون نمبر بھی درج تھا۔پولیس افسر اولڈن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ سب ٹھیک ہیں، لیکن شاید ہی آپ اپنی زندگی میں ایسا ہوتا دیکھیں کہ کوئی شخص اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا ہو۔ یہ پاگل پن ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…