واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین کے مطابق بھارت اپنی جوہری صلاحیتوں کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب وہ ایسے جوہری میزائل تیا ر کرہا ہے جن سے پورے چین کو بآسانی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔امریکی دفاعی ماہرین نے ایک مضمون میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ بھارت خطے میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ کے پیش نظر اپنی توجہ پاکستان سے ہٹا چین کی طرف لے جاتا نظر آرہا ہے۔ بھارت کی توجہ کا مرکز اب تبدیل ہو رہا ہے۔ اب وہ پاکستان کی بجائے چین پر
نظر رکھتے ہوئے اپنا جوہری پروگرام میں تجدید کرہا ہے۔اس مضمون میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ بھارت ایسے میزائلوں کی تیاری میں بھی مصروف ہے جن کی مدد سے وہ ملک کے جنوبی حصے میں واقع فوجی اڈوں سے پورے چین کو نشانہ بنا سکے۔امریکی ماہرین کے مطابق بھارتی حکمت عملی میں ہونے والی اس تبدیلی سے آئندہ 10 برس کے دوران بھارت کی جوہری استعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور پاکستان کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے کردار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔