واشنگٹن/نئی دہلی (آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے جدید جاسوس ڈرونز بھارت کو دینے کی منظوری دیدی، نئی دہلی نے 2 ارب ڈالرز کی لاگت سے 22 گارڈین ڈرونز خریدنے کی درخواست کی تھی۔بھارتی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کے محکمہ خارجہ نے 22 ڈرونز فروخت کرنے کی منظوری دینے کے بعد باضابطہ طور پر بھارت کو آگاہ کردیا۔بھارت نے 2 ارب ڈالرز کی لاگت سے ڈرونز خریدنے کی درخواست کی تھی۔ ماضی میں اوباما انتظامیہ نے بھارت کو یہ ڈرونز دینے سے انکار کردیا تھا۔ 2016 سے اب تک بھارت نے امریکا سے متعدد بار ڈرونز دینے کی درخواست کی تھی۔ امریکی کانگریس اور پینٹاگون نے ڈرونز فروخت کرنے کی اجازت دے دی تھی، لیکن امریکی محکمہ خارجہ کو تحفظات تھے۔ محکمہ خارجہ چین، بھارت اور پاکستان کشیدگی کی صورتحال میں نئی دہلی کو ڈرونز فروخت کر کے خطے کا اسٹریٹجک توازن خراب نہیں کرنا چاہتا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اتوار کے روز امریکی دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈرونز کی فروخت کا معاملہ اٹھانا چاہتے تھے۔ بھارت کی خواہش ہے کہ امریکا اسے میزائل بردار ڈرونز بھی فروخت کرے۔
بھارت سے مزید خبریں
بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، بھارتی انتہا پسندوں کی مسلمان دشمنی کی بدنما تصویر سامنے آ گئی، ذہنی معذور مسلمان خاتون کو بیچ راستے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، زبردستی جے رام، جے ہنومان کے نعرے لگواتے رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ذہنی معذور مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مسلمان خاتون ہاتھ جوڑتی اور معافیاں مانگتی رہی۔ ہندو انتہا پسندوں نے ایک نہ سنی اور ذہنی معذور خاتون پر ڈنڈوں کی بارش کرتے رہے، اور تو اور ہندو انتہا پسند ذہنی معذور خاتون سے ڈنڈے کے زور پر جے رام، جے ہنومان کے نعرے بھی لگواتے رہے۔ تشدد کی نئی لہر میں زبردستی مذہب کی تبدیلی پر بھی زور دیا جاتا ہے۔