اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ماہ رمضان کے دوران اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کیلئے 2کروڑ سعودی ریال عطیہ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے دوران قیدیوں کی رہائی کیلئے سعودی عرب میں چلائی جانے والی مہم کو نئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2کروڑ سعودی ریال کی خطیر رقم عطیہ کی ہے۔ عرب ٹی وی
کے مطابق اس رقم کی مدد سے 1414قیدی کو جرمانہ ادا نہ کر سکنے کے باعث قید میں ہیں ان کو رہائی دلوائی جائے گی۔ اس سے قبل ولی عہد جازان کے علاقے کی قومی کمیٹی برائے بحالی اسیران کے ایک پروگرام کو 20لاکھ سعودی ریال کی امداد دی تھی جبکہ عسیر ، نجران اور دیگر علاقوں کیلئے بھی ایک کروڑ دس لاکھ سعودی ریال کی خطر رقم قیدیوں کو جیلوں سے چھڑوانے کیلئے عطیہ کر چکے ہیں۔