ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی شاہی خاندان میں اختلاف شدت اختیار کر گئے

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو برطرف کر کے اپنے بیٹے محمد بن سلمان السعود کو نیا ولی عہد مقرر کر دیا ۔ ولی عہد محمد بن نائف کو عہدے سے برطرف کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ۔سعودی شاہ سلمان نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے اس وقت سے اب تک تمام اہم عہدے اپنے بیٹوں اور قریبی رشتہ داروں کو دی ہے جس کے بعد سے آل سعود میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کوبرطرف کرکے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر کیا ہے۔”العربیہ“ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا ہے۔شہزادہ سلمان کے پاس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کا عہدہ بھی برقرار رہے گا اور وہ نائب وزیر اعظم بھی ہوں گے۔سعودی عرب کی جانشینی کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ۔شاہی فرمان کے مطابق آج شب تراویح کے بعد نئے ولی عہد سے اظہار وفاداری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…