ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے کابہترین نظام موجود

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)مسجدِ نبوی شریف کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کرنے والے نظام (جو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے زمانے میں نصب کیا گیا تھا) کا شمار دنیا بھر میں فضا کو مرطوب بنانے والے ضخیم ترین منصوبوں میں ہوتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد کے صحنوں میں 250 چھتریاں نصب ہیں جن کے سْتونوں میں 450 چھڑکاؤ والے پنکھے لگے ہوئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ہر پنکھے میں پانی کے چھڑکاؤ کے لیے 16 سوراخ موجود ہیں۔

پنکھوں کے بند ہونے پر چھڑکاؤ بھی رک جاتا ہے۔ ہر پنکھا 7 پَروں پر مشتمل ہے اور یہ 180 ڈگری کے زاویے میں گھومتا ہے۔ پنکھے کا قطر 80 سینٹی میٹر اور چوڑائی 38 سینٹی میٹر ہے جب کہ اس کا وزن تقریبا 120 کلو گرام ہے۔ مسجد نبوی شریف کے صحنوں میں چھتریوں کے نیچے بیرونی فضا کو مرطوب بنانے والا نظام ہوا میں تھرمل انرجی کو جذب کرنے کے ذریعے کام کرتا ہے۔اس نظام میں ہر گھنٹے کے دوران ہر ستون پر 200 لیٹر صاف پانی کی ضرورت پڑتی ہے۔ پانی کی مطلوبہ مقدار تیار کرنے کے لیے دو اسٹیشن قائم ہیں جہاں مائیکرو اسکوپک فلٹر اور الٹرا وائلٹ شعاؤں کے ذریعے پانی کو جراثیم اور کھارے پن سے پاک کیا جاتا ہے۔ پانی کی صفائی کا مقصد نمازیوں کی صحت کا تحفظ اور پائپ لائن نیٹ ورک پر مشتمل اس نظام کی عمر بڑھانا ہے جس کی مجموعی لمبائی 3.2 کلومیٹر ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…