دوحہ(این این آئی)قطر نے سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردی کی فہرست میں متعدد قطری شہریوں اور تنظیموں کو شامل کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’بے بنیاد‘ قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے مشترکہ طور پر ’دہشت گردی کے لیے مالی مدد‘ کرنے والوں
کی ایک فہرست جاری کی گئی جس میں قطر کے 59 شہریوں اور اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں قطر میں مقیم اخوان المسلمون کے روحانی پیشوا یوسف القرداوی بھی شامل ہیں۔ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ ان کا ملک ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے اور سعودی عرب کے سامنے ’گھٹنے نہیں ٹیکے‘ گئے۔