جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی بڑی طاقت روس کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔۔ قطر بارے کیا اعلان کر ڈالا ؟

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر اورروس کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے جس میں روس کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ قطر اور اْس کے ہمسایہ عرب ممالک کے درمیان تنازعے کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔،میڈیارپورٹس کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی جرمنی اور برسلز کے بعد دس جون ہفتے کے روز ماسکو میں تھے، جہاں اْنہوں نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کی اس ملاقات کے دوران روس کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ قطر اور اْس کے ہمسایہ عرب ممالک کے درمیان تنازعے کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے۔لاوروف نے کہاکہ ہم ایک ایسی صورتِ حال پر خوش نہیں ہو سکتے، جب ہمارے ساتھی ممالک کے درمیان تعلقات خراب تر ہوتے جا رہے ہوں۔ ہم اس حق میں ہیں کہ تمام تر اختلافِ رائے کو مکالمت کے ذریعے دور کیا جائے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ اْن کے اس دورے کا مقصد روس کو اس امر سے آگاہ کرنا ہے کہ قطر کے خلاف کیسے ’غیر قانونی ہتھکنڈے‘ اپنائے جا رہے ہیں،اختلافات کو ہمیشہ بات چیت ہی سے دور کیا جاتا ہے اور خلیجی تعاون کونسل اس مقصد کے لیے سب سے موزوں پلیٹ فارم ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…