ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قطری ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی،تیل اور گیس کی قیمتیں بھی زِد میں آگئیں،بڑے بحران نے سِر اُٹھالیا

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی) بین الاقوامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں قطری ریال کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سال بھر کی مدت کے مستقبل کے سودوں میں سامنے آنے والی سطح گزشتہ کئی برسوں کے دوران نچلی ترین سطح ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعلقات منقطع کر لینے کے بعد سفارتی بحران میں شدت آنے کے سبب سرمایہ کاری کی منتقلی کا اندیشہ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سال کی مدت کے مستقبل کے سودوں کی سطح 630 پوائنٹس کی بلند سطح پر چلی گئی تھی جو کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں مندی کے سبب خلیجی معیشتوں سے متعلق تشویش کے باعث.. دسمبر 2015 کے بعد ریکارڈ کی جانے والی بلند ترین سطح تھی۔قطر کے پانچ سالہ کریڈٹ ڈیفالٹ کا تبادلہ جمعرات کی شام 90.1 سے 93.6 پوائنٹس تک بڑھ گیا تھا۔ اس تبادلے کے سودوں کو قطر کے ریاستی طور پر دیوالیہ ہونے کے خطرے سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔دوحہ میں مرکزی بینک نے ڈالر کے مقابل 3.64 قطری ریال کا بھاؤ رکھا ہوا ہے اور اس سطح کے نزدیک محدود کمی بیشی کی اجازت ہے۔سعودی سرکاری مالیاتی ادارے ساما اور اماراتی مرکزی بینک نے مملکت کے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قطر کے بینکوں کے ساتھ قطری ریال میں لین دین نہ کریں۔یہ صورت حال موڈیز ایجنسی کی جانب سے قطر کی کریڈٹ ریٹنگAA3 سے کم کر کے AA2 کیے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…