ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وولف آف القاعدہ کس کو کہاجاتاہے؟قطر کی کس اہم ترین شخصیت کا بھائی ہے؟برطانوی جریدے کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)دہشت گرد عناصر اور بیرون ملک شدت پسند تنظیموں کو مالی رقوم فراہم کرنے والوں کے ساتھ قطر کی نرمی کا معاملہ پھر سے سر اٹھا رہا ہے۔برطانوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں 2014میں عبدالعزیز بن خلیفہ العطیہ نامی شخص کووولف آف القاعدہ کا خطاب دیا تھا۔ یہ شخص قطر کے سابق وزیر خارجہ خالد العطیہ کا چچا زاد بھائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عبدالعزیز العطیہ پر القاعدہ تنظیم کو مالی رقوم پہنچانے کا الزام تھا اور 2012ء میں لبنان میں اس کے خلاف عدالتی کارروائی ہونے والی تھی تاہم لبنانی حکام نے گرفتاری کے چند روز بعد ہی اسے رہا کر دیا۔ یہ رہائی قطری حکومت کے دباؤ کا نتیجہ تھی جس نے اپنی دھمکی میں کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود ہزاروں لبنانیوں کو ملک سے نکال دے گا !ٹیلی گراف نے عبدالعزیز العطیہ کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران العطیہ کی شام میں سرگرم عمل تنظیم جبہی النصرہ (جس کا نام اب جبہی فتح الشام یعنی جفش ہو گیا ہے) کے لیے سپورٹ واضح ہو گئی۔ علاوہ ازیں القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن اور داعش کے لیے بھی العطیہ کا تائیدی موقف رہا۔اسی طرح قطر کے وزیر اوقاف اور وزیر داخلہ عبداللہ بن خالد بن حمد آل ثانی کا نام بھی دہشت گردوں کی فہرست میں نمایاں ہے۔ ان پر قطر میں اپنے فارم میں شدت پسندوں کو پناہ دینے اور سفر کے واسطے پاسپورٹ فراہم کرنے کے علاوہ یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے اپنا ذاتی مال اور وزارت مذہبی امور و اوقاف کے مال کو القاعدہ تنظیم کی شاخوں کی قیادت کی مالی معاونت میں استعمال کیا۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…