جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’ بائیکاٹ کے بعد افسوسناک صورتحال ‘‘ قطر کا کتنا بڑا نقصان ہونے والا ہے ؟ اہم انکشاف

datetime 7  جون‬‮  2017 |

دوحہ(این این آئی)قطر اپنی تجارت اور درآمدات میں خلیج کے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور امارات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترقیاتی منصوبہ بندی اور اعداد و شمار کی قطری وزارت کے مطابق

قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان 2016ء کے دوران تجارتی تبادلہ قطر اور عرب ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی تبادلے کے 84% کے قریب ہے۔ 2016ء میں قطر اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کی مجموعی مالیت تقریبا 45 ارب قطری ریال تھی جس میں خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تبادلے کی مالیت 37.9 ارب قطری ریال رہی۔مذکورہ قطری وزارت کی معلومات کے مطابق قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں امارات اور سعودی عرب کا حصہ تقریبا 82% ہے جب کہ قطر اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں امارات اور سعودی عرب کا حصہ 69% ہے۔قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں کویت تقریبا 7% کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بحرین اور سلطنت عمان دونوں 5% کے ساتھ چوتھی پوزیشن رکھتے ہیں۔گزشتہ برس قطر اور دنیا بھر کے ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 324 ارب قطری ریال رہا جس میں 14% عرب ممالک اور 12% خلیجی ممالک کا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…