کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر استعفیٰ دینے سے افغانستان کے حالات ٹھیک اورامن قائم ہوسکتاہے تو میں اپنے عہدے سے الگ ہونے کےلئے تیارہوں ۔افغان میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ عہدہ میرے لئے ایک امتیاز نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کابل کے سفارتی علاقوں میں دھماکوں
میں 80سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس کے بعد افغانستا ن کے سینیٹ کے ڈپٹی چیرمین کے بیٹے کی تدفین کی جارہی تھی تواس وقت بھی تین دھماکے ہوئے جبکہ تدفین کے موقع پرعبداللہ عبداللہ سمیت ان کی ٹیم کے اہم ترین ارکان کے ساتھ ساتھ صلاح الدین ربانی، امراللہ صالح اور کابل حکومت کے اکثر ناقدین اور مخالف بھی شریک تھے۔جبکہ افغان عوام نے افغان صدراشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ سے استعفی دینے کامطالبہ کیاتھا۔ ،