’’جس نے ایک انسان کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی‘‘

30  مئی‬‮  2017

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست اوریگون کے شہرپورٹ لینڈ میں دوخواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے پر قتل کیے گئے2 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پورٹ لینڈ میں ایک ریل گاڑی میں دوخواتین کو بچانے والے رکی جان بیسٹ ،تلیسن ماردین نمکائی اورمیکا ڈیوڈ فلوچرکوہیروقراردیا جارہاہے ۔انہوں نے خواتین پر جملے کسنے والے شخص جیرمی کرسچین کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ان پرچاقوسے حملہ کرکے دوکو ہلاک اورایک کو زخمی کردیا ۔

پورٹ لینڈ میں ان بہادرافراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ایک تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ایک ہزارافراد اکٹھے ہوئے ۔مرنے والوں کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں اورگلدستے رکھے گئے ۔مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت تقریب میں بھی سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ناروا سلوک جھیلنے والی غیرمسلم لڑکی مینگم نے بتایا کہ وہ اپنی حجاب پہنی مسلم دوست کے ساتھ سفرکررہی تھی کہ ایک شخص نے ان پرجملے کسے اورہراساں کیا جس پرتین مسافروں نے اسے روکا تو ملزم نے ان پرحملہ کردیا۔

 

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…