اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈا کے غیر مسلم ممبر پارلیمنٹ کا رمضان المبارک کے تمام روزے رکھنے اور تمام ماہانہ بچت عطیہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈاکے غیر مسلم ممبر پارلیمنٹ مارک ہالینڈ نے رمضان المبارک کے تمام روزے رکھنے اور
رمضان المبارک میں اپنی آمدنی سے ہونیوالی تمام بچت عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ مارک ہالینڈ نے گزشتہ برس بھی رمضان المبارک کے تمام روزے باقاعدگی سے رکھے تھے اور اس دوران ہونے والی تمام بچت عطیہ کر دی تھی۔ تمام بچت عطیہ کر دی تھی۔