نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہےجس کے بعد یکم رمضان بروز اتوار 28 مئی کو ہوگا۔ بھارتی میڈ یا کی رپورٹس کے مطابق مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کے مطابق ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہےجبکہ بھارت کے ساحلی اضلاع کالی کٹ ، بھٹکل میں رویت ہلال کی تصدیق کردی گئی ہے ،
جس کی وجہ سے وہاں پرپہلاروزہفتہ کوہوگا۔جبکہ سعود ی عرب ،یواے ای اوردیگرعرب ریاستوں میں یکم رمضان المبارک 27مئی بروزہفتہ ہوگا۔تاہم پاکستان میں اتوارکے ر وزیکم رمضان المبارک ہوگا بنگلا دیش میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت سامنے نہ آنے کے بعد اتوار کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان میں پہلا روزہ،رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کردیاہے ، اعلان میں کہاگیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی رمضان کاچاند نظر نہیں آیالہذا بروز اتوار28مئی کو متوقع طورپرپہلا روزہ ہوگا، واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کی جانب سے بھی پہلے ہی اٹھائیس مئی بروز اتوار کو پہلے روزے کی پیش گوئی کی گئی تھی ۔