ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزاق نے پیشگوئی کی ہے کہ خلیجی ممالک میں ماہ صیام 27 مئی بروز ہفتہ سے شروع ہونے اور ہفتہ کے روز ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر زاق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ رواں سال ماہ رمضان المبارک کے 29 روزے جبکہ 4 جمعے ہونے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب سعودی علماءکانسل کے عالم شیخ عبداللہ بن سلیمان المینی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے روزے رواں سال 27مئی سے شروع ہونگے جبکہ روزے 29روزہونگے۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق رواں سال شعبان کا مہینہ30 دن رہے گا۔27 مئی سے شروع ہونے والے روزے 24 جون تک جاری رہیں گے ، جب کہ عید الفطر 25 جون بروز اتوار ہونے کا امکان ہے۔