اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکی بھارت تک رسائی کے معاملے پرحکم امتناع جاری کردیاگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کارعارف نظامی نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی وکیل نے کلبھوشن یادیوکامقدمہ لڑنے کےلئے بھارتی حکومت سے صرف ایک روپے فیس لی ہے جبکہ پاکستانی وکیل نے اس مقدمے کےلئے 5لاکھ پائونڈزفیس لی ہے ۔
بھارتی وکیل کی طرف سے ایک روپے فیس لینے کاانکشاف گزشتہ ر وزبھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے بھی کیاتھا لیکن پاکستان کی طرف اپنے وکیل کوفیس کی مدمیں ادائیگی کے بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی اب معروف صحافی عارف نظامی نے انکشاف کیاہے کہ پاکستانی وکیل نے کلبھوشن کامقدمہ لڑنے کی فیس 5لاکھ برطانوی پائونڈلی ہے جبکہ مقدمہ بھی صیح طو رپرنہیں لڑاہے اورعدالت نے بھارت کے حق میں عارضی حکم امتناعی جاری کردیاہے ۔