پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کلبوشن کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کافیصلہ ،سوشل میڈیاپرپاک بھارت جنگ چھڑگئی ،پاکستانیوں کاپلہ بھاری

datetime 18  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /اسلام آباد (آئی این پی)بھارتی جاسوس کلبوشن کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے سے قبل ہی ٹوئٹر پر کلبھوشن یادو کا پاکستان اور بھارت سمیت عالمی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابقعالمی عدالت انصاف کی جانب سے پاکستان میں گرفتار مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن جادھو کے حوالے سے فیصلے کی گونج سوشل میڈیا پر بھی سنائی دیتی رہی۔سوشل میڈیا پر انڈین اور

پاکستانی صارفین کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر رائے کا بھرپور اظہار کیا جارہا ہے۔بھارت کی جانب سے کلبھوشن جادھو کی پھانسی کو روکے جانے کو ان کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ متعدد پاکستانی اس فیصلے کے خلاف اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔جمعرات کو عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے سے قبل ہی ٹوئٹر پر کلبھوشن یادھو کا ٹرینڈ پاکستان اور انڈیا سمیت عالمی سطح پر بھی صف اول کے ٹرینڈز میں شامل تھا جبکہ پاکستان میں ‘پاکستانی عالمی عدالت انصاف کو مسترد کرتے ہیں، کلبھوشن یادھو، آئی سی جے جبکہ انڈیا میں بھی کلبھوشن جادھو سے متعلقہ ٹرینڈز نمایاں رہے۔شمع جونیجو کہتی ہیں کہ پہلے دن سے ہی میرا یہ موقف تھا کہ ہم نے کلبھوشن جادھو کو منصفافہ مقدمے کا حق اور قونصلر کی رسائی مہیا نہ کر کے اپنا مضبوط کیس کمزور کیا ہے۔پاکستانی وکیل یاسر لطیف ہمدانی کہتے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ایسا ہی ہونا تھا۔انڈین صحافی شیکھر گپتا کہتے ہیں کلبھوشن جادھو کی سزائے موت کی معطل ہونا عمدہ کامیابی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کیسے کام کرتے ہیں۔ یہ ان جنگجوں کے لیے بھی سبق ہے جو سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ایک صارف حیدر علی کہتے ہیں کہ کلبھوشن جادھو کا فیصلہ بھی پاناما کیس جیسا ہی دکھائی دیتا ہے۔

وقار یونس سومرو کہتے ہیں کہ یہ ایک اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کو کلبھوشن جادھو کو پھانسی دینی چاہیے تاکہ پیغام دیا جا سکے۔خالد منیر کے خیال میں ‘نواز شریف پہلی بار عدالت میں کوئی مقدمہ ہارے ہیں۔انڈین صارف محمد الطاف کہتے ہیں کہ ‘یہ انڈیا کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، ملکوں کے درمیان تنازعات عدالتوں میں حل کیے جاتے ہیں نہ کہ شور شرابے والے ٹی وی سٹوڈیوز میں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…